ایاز صادق نے جو کہا وہ بالکل درست ہے، احسن اقبال

Ayaz Sadiq, Ahsan Iqbal, PDM, PML-N,
کیپشن: فائل فوٹو, Ahsan Iqbal

لاہور:مسلم لیگ کے سینیئر رکن اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے جو بھی کہا بالکل درست ہے۔ ابھی نندن کو اگر چھوڑنا ہی تھا تو کچھ دن ٹھہر کے چھوڑ دیتے۔ 

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے۔ کسی پاکستانی کو حق نہیں کہ وہ دوسرے پاکستانی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جلدی میں کام لیا کیونکہ وہ پریشر برداشت نہیں کر پائے۔  انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے جو بھی کہا وہ بالکل درست ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ابھی نندن کو اگر چھوڑنا ہی تھا تو کچھ دن ٹھہر کے چھوڑ دیتے ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے آگے جنرل مشرف نے سرینڈر کردیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نےمولانا فضل الرحمان کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بیان کو جس طرح رنگ دیا گیا اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔بھارت کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا،معاشرے میں ہر طرح کی بات کرنے والے لوگ ہیں۔سب محب وطن پاکستانی ہیں،کسی کو غدار کہنے کا کسی کو کوئی حق نہیں۔

ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں ۔ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا،۔ انہوں نے کہا کہ نہ مجھے حق ہے کسی کو غدارکہوں، نہ کسی کو مجھے غدار کہنے کا حق ہے۔ ایاز سادق نے کہا کہ میں نے حکومت کے بارےمیں بات کی تھی۔ حکومت نے بھارت کےناکام عزائم کو تقویت دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی سوچ مختلف ہو سکتی ہے لیکن پاکستانی قوم یکجا ہے۔