سکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان میں کارروائی، 1 دہشتگرد جنہم واصل

Pakistan, Balochistan, Ispr
کیپشن: فائل فوٹو/سیکیورٹی فورس

کیچ: سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع کیچ میں کارروائی کی۔

سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے والا دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے دشت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا تھا ۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے ۔ مکان سے خودکش جیکٹیں، اسلحہ، دھماکہ خیز مواد بھی بھاری  مقدار میں برآمد کیا گیا تھا۔  فائرنگ کے تبادلے کے میں چار دہشت گرد جہنم واصل اور دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ 

واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے قمردین کاریز کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں اور بارودی مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بارودی مواد میں 6 سے 8 کلوگرام وزنی بارودی مواد، 8 تیار بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز اور ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے بارودی مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق قبضہ میں لیا گیا بارودی مواد ممکنہ طور پر بلوچستان کے علاقے ژوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونا تھا۔

یہ بارودی مواد حال ہی میں افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا۔ برآمد کیے گئے بارودی مواد میں 6 سے 8 کلو گرام وزنی 8 تیار بارودی سرنگیں شامل تھیں جبکہ بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز، ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔