شبلی فراز نے اگر انقلاب دیکھنا ہے تو بازاروں میں جائیں، مریم اورنگزیب

Shibli Faraz, Maryam Aurangzeb, PML-N,
کیپشن: فائل فوٹو, Maryam Aurangzeb

لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہسبلی فراز نے اگر انقلاب دیکھنا ہے تو سبزی، دوائی اور کریانےکی دکان پر جاکر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے  ترجمان ہندوستانی میڈیا کے ایما پر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں۔ 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فرازکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں نے انقلاب دیکھنا ہے تو بازاروں میں جائیں۔  انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے انقلاب دیکھنا ہےتو سبزی، دوائی اور کریانےکی دکان پر جاکر دیکھیں۔ کرائے کے ترجمان ہندوستانی میڈیا کے ایما پر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  تباہ معیشت،ناکام خارجہ پالیسی، سقوط کشمیر کے خلاف عوام انقلاب لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب،عوام ووٹ چوری،پارلیمان لاک ڈاؤن کیخلاف انقلابی بن چکے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اپوزیشن اب انقلابی بننے کی کوشش کر رہی ہے۔اب انہیں احمد فراز کی یاد آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب احمد فراز حیات تھے تو پیپلزپارٹی نے ان کےساتھ کیا کیا؟احمد فراز نے مجھے نہیں کہاتھا کہ بیٹا کبھی کرپٹ لوگوں کا تحفظ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ احمد فراز جب حیات تھے تو آپ کو یاد نہیں آتے تھے، اب آپ کو یاد آ رہےہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اداروں سے ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ عدم استحکام لانے کا سلسلہ ڈان لیکس سے شروع ہوا۔