پاکستانی جوڑا ہنی مون مناتے امریکی سمندر میں ڈوب گیا

Pakistani-American couple,drowns,Bahamas,honeymoon,Col R Maqbool Malik
سورس: https://commons.wikimedia.org/wiki/File:ROCK_POINT,_NASSAU,_BAHAMAS.jpg

 نیویارک:نوبیاہتا پاکستانی نژادامریکی جوڑا ہنی مون مناتے ہوئے بہاماز کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق۔


تفصیلات کے مطابق  امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سوگ میں ڈوب گئی اور نوبیاہتا جوڑا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ محمد ملک اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شاہ نور سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ہنی مون منانے بحر الکاہل کے کنارے واقع کیریبین ملک بہاماس گئے تھے۔دونوں 24 اکتوبر کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے۔


 محمد ملک امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت  کرنل(ر) مقبول ملک کے صاحبزادے تھے۔محمد ملک پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے اور ان کی عمر 28 برس تھی جبکہ ان کی اہلیہ کی عمر 24 سال تھی۔ جبکہ کرنل(ر) مقبول ملک کو ان کے بیٹے اور بہو کی وفات کی اطلاع ملی تو وہ ایک مذہبی تقریب میں شریک تھے۔ ہلاک شدگان کی آخری رسومات ادا کی جا چکی ہیں۔