پیٹرول ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا

پیٹرول ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو خوشخبری سُنا دی۔ وفاقی حکومت نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 84 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 103 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل اور لائنٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے آج یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 104.06 روپے فی لیٹر برقرار رکھا گیا۔ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا جبکہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔

واضح رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجی تھی۔