ایک اور ریکارڈ مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار کی دسترس میں آ گیا

Aleem Dar, PCB, ODI record, Test record Holder
کیپشن: Photo: ICC Twitter, Aleem Dar

راولپنڈی : علیم ڈار کل ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان  کل دوسرا میچ ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ علیم ڈار کے کیریئر کا بطور امپائر 210واں  میچ ہو گا۔اس میچ کو سپروائز کرنے کے بعد علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے سپروائز کرنے والے امپائر بن جائیں گے۔ 

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ون ڈے علیم ڈارکے کیریئر کا 210 واں ون ڈے ہوگا۔ علیم ڈار ساؤتھ افریقہ کے امپائر روڈی کرٹزن کو پیچھے چھوڑیں گے۔ جنہوں نے 209 ون ڈے میچز سپروائز کیے ہوئے ہیں۔ سالہ علیم ڈار امپائر بننے سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔ 52 سالہ علیم ڈار نے سنہ 2000 میں اپنے ہوم گراؤنڈ گوجرانولہ میں سری لنکا کیخلاف امپائرنگ ڈیبیو کیا تھا۔  

خیال رہے کہ علیم ڈارسب سے زیادہ  ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے والے امپائر بھی ہیں۔  انہوں نے پچھلے سال اس دوڑ میں اسٹیو بکنر کو پیچھے چھوڑا تھا۔ علیم ڈار نے 132 ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں علیم ڈار 46 میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پہلے نمبر پر پاکستان ہی کے احسن رضا ہیں جنہوں نے 49 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ علیم ڈار نے کل 386 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے ہیں، یہ دنیا میں کسی بھی امپائر سے زیادہ ہیں۔ 

علیم ڈار ایک بہترین امپائر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کے فیصلے عام طور پر درست ہی ہوتے ہیں۔ اس بات کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ ورلڈ کپ 2015 میں علیم ڈار کے 15 فیصلوں پر ریویو لیے گئے لیکن ٹیکنالوجی نے بھی ان کے 15 کے 15 فیصلوں کو درست قرار دیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ علیم ڈار نے سنہ 2009، 2010 اور 2011 میں لگاتار تین سال بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔