اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے قبل ہنگامی مشاورتی اجلاس

Emergency consultation meeting, press conference, residence, Speaker National Assembly, Asad Qaiser

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے قبل ہنگامی مشاورتی اجلاس ، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان شریک ۔ تفصیلی مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں حکومت اور مظاہرین کے درمیان اتفاق رائے پانے والے نکات پر مزید غور ہوگا ۔ حکومت اور کالعدم تنظیم کی مجلس شوریٰ کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہونے کا امکان ہے ۔

اس سے قبل مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حکومت اور کالعدم مذہبی تنظیم کے درمیان معاملات طے پا گئے ، حکومت کی جانب سے مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے باعث وزیر آباد سے سیالکوٹ اور گجرات جانے والے راستے بند ہیں ۔ اس کے علاوہ جہلم کے دونوں پل مکمل طور پر بند ہیں ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی نظام زندگی درہم برہم ہے ۔ میٹروبس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل جبکہ مری روڈ مکمل بند ہے ۔ جی ٹی روڈ پر آمدورفت بند ہونے سے اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ہے ۔