دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تذویراتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: وزیراعظم

دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تذویراتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تذویراتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

چائنہ گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین کا دورہ کرنے والے دنیا کے پہلے رہنماؤں میں سے ایک ہوں ۔ چین کے صدر ، وزیراعظم اور چینی قیادت سے بات چیت کا منتظر ہوں ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر چینی قیادت کا مشکور ہوں ۔ چین نے سیلاب متاثرین کیلئے اشیائے خورونوش ، ادویات ، مچھر دانیاں اور دیگر چیزیں فراہم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین ، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اعلیٰ معیار کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے نے پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر دیا ۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کے کردار کو وسعت دینے پر بھی بات کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سڑکوں کے نیٹ ورک نے سفر کا وقت کم کر دیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں