عمران خان کا سپریم کورٹ کو کسی بھی طرح کی یقین دہانی سے لاعلمی کا اظہار

عمران خان کا سپریم کورٹ کو کسی بھی طرح کی یقین دہانی سے لاعلمی کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے لا علمی کا اظہار کیا گیا جبکہ تفصیلی جواب کیلئے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگی گئی ہے۔ 
عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں، عدلیہ کا بہت احترام ہے اور کرتا رہوں گا۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ 
عمران خان نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ یہ بھی علم نہیں سپریم کورٹ کویقین دہانی پی ٹی آئی کی سینئرقیادت نے کرائی یامیری طرف سے کرائی، سپریم کورٹ کے ڈی چوک نہ آنے کے فیصلے کا بھی علم نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں