چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف نااہلی ریفرنس مسترد کر دیا

چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف نااہلی ریفرنس مسترد کر دیا

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی نے نااہلی ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا ۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نااہلی کا ریفرنس فائل کیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں