ارشد شریف کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

ارشد شریف کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ءکے تحت بنایا جا رہا ہے جس کی منظوری کیلئے وزارت داخلہ نے کابینہ جوکو سمری بھیج دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کیلئے بنائے جانے والے تین رکنی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ ہوں گے جبکہ سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک دو رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بھی ارشد شریف قتل کیس کے محرکات جاننے کیلئے کینیا میں موجود ہے جس نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے علاوہ واقعے کی ریہرسل بھی دیکھی۔ 

مصنف کے بارے میں