وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکج کا اعلان کردیا 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکج کا اعلان کردیا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکج کا اعلان کردیا ۔ کہتے ہیں سیلاب سے 40لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ زرعی زراعت ہماری معیشت کو آگے بڑھا سکتی ہے۔  کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ 

اسلام آباد میں کسان پیکج کے حوالے سے نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 88ارب روپے سیلاب    متاثرین میں  نقد اور اشیا کی شکل میں امداد تقسیم کی ہے۔  کسانوں کی دی جانے والی قرض کی رقم پچھلے سال کے مقابلے میں 400ارب روپے زیادہ ہے۔ 

  

شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کو ملنے والے قرض پر حکومت سبسڈی فراہم کرے گی۔ کسانوں کی بہتری کیلئے  حکومت جو بھی  قدم اٹھائے گی  وہ پاکستان  کے مفاد میں ہوگا۔ حکومت ان قرضوں پر6ارب40کروڑ رروپے کی سبسڈی  فراہم کرے  گی۔  حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی بوری کی قیمت 11ہزار 250روپے مقرر کردی۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ  ڈی اے پی  پر58ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ ڈی اے پی  کی فی بوری  میں 2500 روپے کمی  کروائی  گئی ہے۔  ڈی اے پی کی پیداوار کیلئے کھاد بنانے والوں کو سستی گیس فراہم کریں گے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو بلا سود قرض  فراہم کیے جائیں گے۔ 

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت قرضوں پر 6ارب 40کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی۔ سیلاب زدہ علاقوں  میں گندم کے بیج  کے 12 لاکھ تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں  بے زمین ہاریوں کو بلاسود5ارب کے قرضے دیئے جائیں گے۔ سمال میڈیم   انٹر پرائز معیشت  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔  وفاق اور صوبے ملکر بیج کیلئے 13ارب20کروڑ روپے دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں