ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی ، پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں: واوڈا  کا انکشاف 

ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی ، پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں: واوڈا  کا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی ہے۔ ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ ارشد شریف کو قریب سے یا پھر گاڑی کے اندر سے مارا گیا ۔جس فارم ہاؤس کی بات ہو رہی ہے وہ کینیا سے بھی دو گھنٹے دور ہے۔ 

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف سے قتل سے 10 دن پہلے بات ہوئی تھی۔ وقار میرے ساتھ پڑھ چکے ہیں خرم اس کا چھوٹا بھائی ہے۔ ارشد شریف کے خون سے کھلواڑ کرنا تھا جو نہیں ہوا۔پی ڈی ایم میں نہیں جا رہا ۔ بھیڑ بکری نہیں جو ضمیر کے مطابق ہوگا وہی کہوں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ عمران خان کی سیاست کو بچالوں۔ پی ڈی ایم اور عمران خان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فائدہ 2 خاص اور 3 سانپوں کو ہوا۔ میں نے جو بات کی خان صاحب نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ نے کیا یہ غلط کیا کہ کچھ دن پہلے خونیں مارچ کا بتا دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈز پر نہیں جیتا۔ عمران خان کو لوگوں کو کے نام بتا رہا ہوں۔ زیادہ دیر نہیں رکوں گا ابھی ذمہ داری سے چل رہا ہوں۔ عمران خان کو کہا کہ ان کے قریب سانپ بیٹھے ہوئے ہیں۔اب بار جب بولوں گا تو ان دو خاص کا نام بھی لوں گا۔ میرا یہ یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ مارچ خونیں ہے۔ 

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسی فوج کے ساتھ کام کرنا ہے جو لوگ عمران خان کو یہاں لے کر آئے اس کا انہیں فائدہ نہیں ہونا۔ کوئی کہے 2018 الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے امید تھی کہ وہ عدم اعتماد کو روک دیں گے لیکن انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں نہیں آئیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں