روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

 روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیےکے مطابق پاکستان  روس سے   372 ڈالر میٹرک ٹن کے حساب سےگندم درآمد کرئے گا ۔  گندم  نومبر  سے  جنوری  تک درآمد  کی جائےگی۔

اعلامیے میں  کہا گیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع 6  روپے فی لیٹر کرنےکی منظوری دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع  بڑھانےکے فیصلے  پرعمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے سے مشروط ہے ۔

اعلامیئے میں سی پیک میں کوئلے سے  بجلی بنانے  کے منصوبے کی پاور  پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری بھی دی گئی ہے،  معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی ہے۔ای سی سی  کا کہنا ہے کہ  پاور  پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری اعلامیئے  کے مطابق سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنےکی منظوری بھی دی  گئی ہے۔