پانامہ لیکس کیس: اپوزیشن جماعتیں پرامید،سراج الحق ،شیخ رشید،نعم الحق آج بھی خوب گرجے

پانامہ لیکس کیس: اپوزیشن جماعتیں پرامید،سراج الحق ،شیخ رشید،نعم الحق آج بھی خوب گرجے

اسلام آباد: پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دھیمے لہجے میں حکمرانوں پر کڑی تنقیدکی۔ شیخ رشید وزارت اطلاعات کو رگید گئے ،نعیم الحق نے حکومتی رہنماؤں پر سپریم کورٹ کو دھمکانے کا الزام دھر دیا ۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کہ بڑے لوگ جب غلطی کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں استثنیٰ حاصل ہے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے سرکاری حیثیت کو ذاتی طور پر استعمال کیا۔

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت برآمد ہونے کی امید ظاہر کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے بیش قیمت تحائف تو مغل بادشاہوں نے کسی کو نہیں دیئے جتنے ہمارے حکمران دیتے ہیں ،جاتے جاتے وزارت اطلاعات پر بھی طنز کے تیر برسا گئے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے حکومتی رہنماﺅں کے غیر شائستہ رویئے کی مذمت  کی،ان کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں نے سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کےخلاف دھمکی دی ہے لیکن عدالت عظمیٰ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی۔اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ان کا کیس جھوٹ کیخلاف اور سچ کی تلاش میں ہے ،ایک لیڈر جب پھسلتا ہے تو پوری قوم پھسل جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں