پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی

پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی
کیپشن: نازیبا الفاظ کے استعمال پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، پرویز خٹک۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: انتخابی مہم میں نازیبا زبان کے استعمال کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

پرویز خٹک نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نازیبا الفاظ کے استعمال پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں اور الیکشن کمیشن معاملے پر درگزر کرے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا


چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا پرویز خٹک نے جو کہا وہ آپ نے سنا  ہم آپ کو تقریر کے کلپ دکھا دیتے ہیں۔ وکیل پوریز خٹک نے کہا جی میں نے سنا ہے اور نوٹس میں بتایا نہیں گیا کہ کس تقریر پر جاری ہوا۔ پرویز خٹک نے جو کہا وہ بے اختیار تھا ۔ الفاظ پر شرمندہ ہوں اور غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کو بھیجے گئے نوٹس کی سماعت 9 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی۔ اس روز فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں