سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کے نام پر اتفاق

سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کے نام پر اتفاق
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی: اسمبلیاں تحلیل ہونے اور حکومت کے 5 سال کی مدت ختم ہونے کے سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے اداکارہ شبنم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی جس میں سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان کو نگراں وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرلی جس کے لیے عدلیہ، بیوروکریسی، میڈیا شخصیات کی لسٹیں بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے اور اپوزیشن لیڈر نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کئی نام لکھے لیکن میڈیا میں کوئی تبصرہ نہیں کیا جب کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سامنے آنے والے ناموں میں سے انتخابات مشکل تھا مگر ایک نام دینا ضروری تھا، فضل الرحمان منجھے ہوئے بیوروکریٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کی تاریخ بدل جانے کا خدشہ ہے:شیخ رشید
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں میں نام آکر مسترد ہوتے رہے لیکن ہم نے سب صوبوں سے بہتر انداز میں نگراں وزیراعلیٰ پر اتفاق کیا جب کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سب نام محترم تھے، آئندہ انتخابات کے لیے بہترین نگراں وزیراعلیٰ چنا ہے، فضل الرحمان اچھے بیوروکریٹ رہے ہیں وہ حکومتی نظام بہتر طور پر چلائیں گے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں