پاک بحریہ کا چین سے 2 بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ

پاک بحریہ کا چین سے 2 بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ
کیپشن: دو بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ سے طے پایا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ پاک نیوی

اسلام آباد: پاک بحریہ اور چین کے درمیان 2 بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے لیے دو بحری جنگی جہازوں کے حصو ل کا معاہدہ چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ سے طے پایا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی جس میں چین کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور شخصیات، پاک بحریہ اور دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس معاہدے کے نتیجے میں سال 2021 تک چار 054 اے جہاز پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ ہوں گے۔

 مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد تبدیل

ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا جب کہ خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے آپریشنز میں پاک بحریہ مزید موثر انداز سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

ٹائپ 054 اے جہاز، جدید اور باصلاحیت جنگی جہاز ہیں جو عصرِ حاضر کے ہتھیاروں بشمول دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز سے لیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ان جدید جہازوں کے حصول سے پاک بحریہ میں قابل قدر اضافہ ہو گا جو کہ پاکستان کے قومی بحری اثاثوں کی دفاعی فوج ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں