نگران وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز شریف نے مسئلہ حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش کر دی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز شریف نے مسئلہ حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کی ایک اہم شخصیت کے ذریعے محمود الرشید سے بیک ڈور رابطہ کرتے ہوئے، نگران وزیر اعلیٰ کیلئے ناصر درانی کے نام پر رضا مندی کا پیغام پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیغام میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اگر ناصر درانی کو نگران وزیراعلیٰ کیلئے راضی کرلے تو غور کیا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ناصر درانی نے صحت کی وجہ سے انکار کیا، اس حوالے سے ان سے دوبارہ رابطہ کیا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں عدم اتفاق
 واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی سپیکر رانا اقبال سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے ن لیگ کو اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دے دیئے ہیں، لیکن کچھ دیر کے بعد فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا اور ایاز امیر کو "ان" اور اوریا مقبول جان کو "آؤٹ" کر دیا اور ساتھ ہی حسن عسکری اور یعقوب طاہر کے نام بھی بتائے دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صدر ممنون حسین کی نگران وزیراعظم سے ملاقات، انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
 ٹویٹ کے جواب میں میاں محمود الرشید دفاعی پوزیشن پر کھیلے اور بتایا کہ ایاز امیر تو چوتھا نام ہیں اس طرح اوریا مقبول جان کا نام برقرار رکھنے پر اپوزیشن لیڈر نے اصرار کیا۔ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر بنی گالا سے ہونے والی مداخلت پر محمود الرشید دلبرداشتہ ہوئے جس پر عمران خان نے انہیں فون گھمایا اور غصہ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے نام تو فائنل نہ ہوا، لیکن پارٹی میں کمزور فیصلہ سازی اور تضاد کھل کر سامنے آ یا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں