پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ رولینٹ اوٹمنز سے معاہدہ کر لیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ رولینٹ اوٹمنز سے معاہدہ کر لیا

کراچی : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیرملکی کوچ رولینٹ اوٹمنز سے معاہدہ کرلیا اور وہ سات مارچ کو کراچی پہنچیں گے .

2010 کے بعد سے قومی ہاکی ٹیم مسلسل تنزلی کا شکار ہے ۔ اس دوران ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے نتیجہ میں کوچز کا آنا جانا تو لگا رہا ساتھ میں کئی فیڈریشنز کی بھی چھٹی ہو گئی  لیکن اب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری غیر ملکی کوچ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جس کے لئے کئی کوچز کے نام زیر غور آئے لیکن اب حتمی طور پر ہالینڈ اور بھارت جیسی مظبوط ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ رکھنے والے ڈچ کوچ رولنٹ اوٹمنٹس کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے رولنٹ اونٹمنٹس سے دو سال کے لئے معاہدہ طے پایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی پرو لیگ کا شیڈول جاری ، پاکستان سمیت 9 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی
 

رولنٹ اوٹمنٹس کے لئے سب سے پہلا چیلنج کامن ویلتھ گیمز کی صورت میں درپیش ہو گا جبکہ چیمپیئنز ٹرافی، ایشین گیمز، ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ بھی اہداف ہوں گے۔