موجودہ حکومت نے عملی طور پر کام کر کے دکھایا، وزیراعظم

موجودہ حکومت نے عملی طور پر کام کر کے دکھایا، وزیراعظم
کیپشن: وقت کے ساتھ چلنا ہے تو جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا، وزیراعظم۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہوتی ہے اور بے شمار چیلنجز میں حکومت کرنا آسان نہیں تاہم موجودہ حکومت نے عملی طور پر کام کر کے دکھایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہو گی تو ملک ترقی کرے گا اور وقت کے ساتھ چلنا ہے تو جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا جبکہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ عالمی معیار کا ہوائی اڈہ ہے اور یہ منصوبہ سالہا سال سے تاخیر کا شکار تھا۔

مزید پڑھیں: ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہو گئیں، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کئی منصوبوں کا نہ صرف آغاز کیا بلکہ انہیں مکمل بھی کیا نہ صرف اسلام آباد ایئرپورٹ بلکہ فیصل آباد ایئرپورٹ بھی مکمل کیا اور رواں گوادر ایئرپورٹ کا بھی آغاز کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہزاروں کلو میٹر ہائی ویز تمام صوبوں میں مکمل کیے۔ 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی سسٹم میں لے کر آئے جبکہ پاکستان میں اب گیس بھی ہے طلب اور رسد کا فرق مٹا دیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں