ملالہ یوسف زئی اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہو گئیں

ملالہ یوسف زئی اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہو گئیں

اسلام آباد: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اہل خانہ کے ہمراہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہو گئیں۔ ملالہ یوسف زئی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی تھیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے ساتھ اپنے آبائی علاقے سوات اوراپنے اسکول کا بھی دورہ کیا۔ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے کے بعد آج نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 615 کے ذریعے روانہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں'

اس موقع پر راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ غیر متعلقہ شخص کا ایئر پورٹ میں داخلہ ممنوع تھا۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک نے جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کر دیا


یاد رہے کہ صرف 17 سال کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی پرسوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

ملالہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں جب کہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں