ڈیوڈ وارنر نے بال ٹیمپرنگ میری وجہ سے کی ، اہلیہ ڈیوڈ وارنر

ڈیوڈ وارنر نے بال ٹیمپرنگ میری وجہ سے کی ، اہلیہ ڈیوڈ وارنر

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے ڈیوڈ وارنر کو بچانے کیلئے ان کی بیوی کیڈک میدان میں آ گئیں ۔ آسٹریلیا کے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈک نے بال ٹیمپرنگ تنازع کی ذمہ داری خود قبول کرلی۔

اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری وجہ سے یہ ساری صورتحال پیدا ہوئی، میں اس سارے تنازع کی وجہ خود کو سمجھتی اور یہی چیز مجھے مارے ڈال رہی ہے۔ کینڈک کی وارنر سے شادی سے قبل نیوزی لینڈ کے رگبی پلیئر سونی بل سے دوستی تھی، جب پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں کوئنٹن ڈی کک اوروارنر کے ساتھ جھگڑا ہوا تو آسٹریلوی اوپنر نے الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقی وکٹ کیپر نے ان کی اہلیہ کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کیں۔ بعد میں لوگ انھیں چھیڑنے کیلیے سونی بل کے ماسک لگا کر اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔

خبر کی تفصیل پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا 

کینڈک کہتی ہیں کہ وارنر مجھے اور میری بیٹیوں کو بچانا چاہتے تھے. انھوں نے میری آنکھوں میں آنسو دیکھے، میں اپنے خاوند کیلیے کوئی بہانہ نہیں بنارہی مگر اس سے معاملے کی وجہ میں ہی تھی۔دوسری جانب اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی جانب سے ڈومیسٹک پابندی کے خلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کیمرون بینکرافٹ بدستور سزا کو چیلنج کرنے کے حوالے سے صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں