بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے صدر علی محمد جتک الیکشن کیلئے نااہل قرار

بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے صدر علی محمد جتک الیکشن کیلئے نااہل قرار
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو عام انتخابات 2018 کے لیے نااہل قرار دے دیا۔جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے بینچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت عالیہ نے ریٹرنگ افسر اور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے علی مدد جتک کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نور خان ایئربیس سے عمرے کی روانگی کے معاملے پر وزارت دفاع نے تحریری جواب جمع کرادیا
 

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے علی مدد جتک کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے، جس پر انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی۔تاہم ایپلٹ ٹریبونل نے بھی ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جس پر علی مدد جتک نے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
   

عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت پر علی مدد جتک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنایا گیا۔یہ بھی واضح رہے کہ علی مدد جتک ماضی میں جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف کیسز بھی زیرِ سماعت ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں