ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی سورج شہریوں کو ہلکان کرنے کو تیار

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی سورج شہریوں کو ہلکان کرنے کو تیار
کیپشن: کراچی میں سمندری ہوائیں اور لاہور میں رات گئے آندھی چلنے سے موسم میں بہتری آئی ، فوٹو فائل

لاہور: ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کے وار جاری ہیں ۔ سندھ،جنوبی،وسطی پنجاب میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے

کاامکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ ہوائیں چلنے سے کراچی اور لاہور میں گرمی میں نرمی آگئی ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کاامکان، محکمہ موسمیات
   

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی سورج شہریوں کو ہلکان کرنے کو تیار  ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں آج بھی پارہ اپنی حدوں کو چھوئے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ، اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی گھنٹی بجادی ۔سمندری ہوائیں چلیں تو کراچی والوں کو ریلیف مل گیا لاہور میں رات گئے آندھی سے گرمی میں نرمی آگئی ۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ ،وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسم خشک اور شدیدگرم رہےگا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں