چیف جسٹس کا جنرل اسپتال کے پرنسپل کو ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس کا جنرل اسپتال کے پرنسپل کو ہٹانے کا حکم
کیپشن: جنرل اسپتال کے پرنسپل غیاث النبی طیب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جنرل اسپتال کے پرنسپل غیاث النبی طیب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری صحت کو 2 ماہ میں آزاد سرچ کمیٹی کے تحت نیا پرنسپل تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرکے عائشہ احدملک کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ محکمہ صحت آزاد سرچ کمیٹی کی منظوری عدالت سے لے۔ مجھے معلوم ہے کہ غیاث النبی طیب کو آزاد سرچ کمیٹی کے تحت پرنسپل تعینات نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت سے استفسار کیا کہ بتائیں میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟۔ سیکریٹری صحت نے جواب دیا کہ نہیں ایسی بات نہیں جبکہ چیف سیکریٹری نے پہلے انکار کیا اور پھر اقرار کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں