رینجرز کی چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی: ترجمان رینجرز

رینجرز کی چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی: ترجمان رینجرز
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: رینجرز کی چوکی پر حملہ جس کے نتیجے میں رینجرز کے دو جوان زخمی ہوئے، حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خودکش حملہ آور کچے کے راستے سے چھپ کر رینجرز چوکی کی جانب بڑھ رہا تھا، حملہ آور جھاڑیوں سے نکلا اور اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، حملہ آور کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی، رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ بظاہر حملہ خودکش لگ رہا ہے، دھماکے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کے بانی قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ ہیں، شہباز شریف کی تصویر کیوں لگائی؟ 
 ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور فوری طور پر ونگ کمانڈر کرنل فاروقی کو اضافی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مخصوص اوقات میں مشتبہ عناصر چھپ کر آمدورفت جاری رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے حملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان نے انصاف ہاؤس کے شیشے توڑ دیئے
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں