پشاور زلمی کیخلاف باؤلرز کی وجہ سے میچ ہارے ، سرفراز احمد

پشاور زلمی کیخلاف باؤلرز کی وجہ سے میچ ہارے ، سرفراز احمد

شارجہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد کہا ہے کہ بولرز سے کچھ بری گیندیں ہوگئیں جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے ۔


میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکست مایوس کن ہے لیکن ٹیم کو کریڈٹ دوں گا کہ اس نے زبردست انداز میں فائٹ کی۔انہوں نے کہا کہ میچ تقریباً ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا لیکن ہمارے بولرز ہمیں میچ میں واپس لے آئے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل تھری:پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی


 ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بولنگ بہت اچھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے بیٹسمین مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کی شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم کا رخ کرنے کی اپیل


 انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹنگ پر کام کرنا پڑے گا، چار میچز ہوگئے ہیں، شین واٹسن کی نصف سنچری کے علاوہ کوئی بڑی اننگ نہیں لگ پائی ہے، امید ہے آگے آنے والے میچوں میں ٹاپ آرڈر سے بڑی اننگ لگے گی تو اسکور بھی لمبے ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں