میک ماسٹر کو رواں ماہ عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

میک ماسٹر کو رواں ماہ عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی صدر کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وائٹ ہاوس ذرائع کے مطابق میک ماسٹر کو رواں ماہ عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مک ماسٹر کی جگہ اسٹیفن بائیگن کونیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسٹیفن بائیگن اس وقت ایک آٹوانڈسٹری کےایگزیکٹو ہیں جبکہ بائیگن بش دور میں کونڈوالیزارائس کے ماتحت نیشنل سیکیورٹی کونسل میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:روس نے ’ناقابل تسخیر‘ ہتھیار تیار کر لیے ہیں، پیوٹن

یاد رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہِکس نے استعفیٰ دیا تھا۔ ہوپ نے ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے بند کمرے کے اجلاس میں متعدد سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا تھا ۔ کمیٹی دو ہزار سولہ کے انتخابت میں روس کی مداخلت کی تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہکس نے ایوان کے پینل کو بتایا کہ کئی بار انہیں سفید جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

 

گزشتہ ماہ امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے نائب سربراہ انڈریو مک کیب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا جبکہ ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا تھا کہ مک کیب کے استعفے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی عمل دخل نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں