نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا بیان مہنگا پڑ گیا

نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا بیان مہنگا پڑ گیا
کیپشن: image by facebook

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا بیان مہنگاپڑ گیا ، انتہا پسند جماعت نے سدھو کو ملک کا غدار قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا میں اس کو مثبت انداز میں پیش کیا گیا جس سے متاثر ہو کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بیان دیا کہ وہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں لازمی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:روسی سائنسدان کی ملک کے ساتھ غداری، جنگی طیارے کا راز امریکا کو دیدیا
 
 
نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارت کی انتہا پسند جماعت شو سینا نے سابق بھارتی کرکٹر کو ملک کا بڑا غدار قرار دے دیا ، بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنے ہی لیجنڈری کرکٹر کو غدارقرار دے دیا۔

سدھو کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے سیاسی نہیں ، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں ، وہ زبردست شخص ہیں ، ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، کھلاڑی اور آرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں ۔