زلفی بخاری نے اپنے سُسر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے راضی کر لیا

زلفی بخاری نے اپنے سُسر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے راضی کر لیا
کیپشن: ظفر علی شاہ 5 جولائی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے اپنے سُسر ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے تیار کر لیا۔ کپتان نے اسد عمر کو ہٹا کر زُلفی بخاری کو این اے 53 کا انچارج بھی مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ظفر علی شاہ 5 جولائی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ظفر علی شاہ کی شمولیت کی تقریب اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہو گی۔ جس میں عمران خان شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

ظفر علی شاہ سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر کافی عرصے سے ن لیگ کی قیادت سے نالاں تھے۔ ذرائع کے مطابق ظفر علی شاہ حلقہ این 53 اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کرینگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں