ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا

 ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد:  ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت نےایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، عمران خان
 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز , کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، مریم نواز کے وکیل کی جانب سے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ ہوا۔  ریفرنس کا ٹرائل دس ماہ میں مکمل ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، نیکٹا
  

واضح رہے کہ 29 جون کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایڈووکیٹ امجد پرویز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 2 جولائی کو ہر حالت میں حتمی دلائل ختم کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم گزشتہ روز دلائل مکمل نہ ہونے پر ریفرنس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجودگی کے باعث آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، گزشتہ روز عدالت نے دونوں کو حاضری سے 2 روز کا استثنیٰ دیا تھا۔احتساب عدالت میں آج ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں