شہبازشریف نے تاریخی لاہور کو ڈبن پورہ بنا دیا، پرویز الٰہی

شہبازشریف نے تاریخی لاہور کو ڈبن پورہ بنا دیا، پرویز الٰہی
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے تاریخی لاہور کو ڈبن پورہ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بارش نے ہی اورنج لائن کو ڈبو دیا۔انہوں نے کہا کہ  جی پی او چوک جا کر شہباز شریف  اپنی ناکامی دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، عمران خان
 
  سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کراچی جا کر لاہورکو پیرس بنانے کے جھوٹے دعویدار کا پول کھل گیا ہے اور پورا الیکٹرانک میڈیا لاہور کو وینس بنا ہوا دکھا رہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نمائشی منصوبوں، سکیموں اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں فرق آج کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ شہبازشریف کی ناکام منصوبہ بندی اور ناقص اقدامات سے متاثرہ لوگوں کیلئے آج بھی ہماری قائم کردہ ریسکیو سروس 1122 نے قابل تحسین کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، نیکٹا
 
   خیال رہے کہ لاہور میں ریکارڈ بارش نے خادم اعلیٰ کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا ہے۔جی پی او چوک میں اورنج لائن ٹرین کے پاس بنائی گئی سڑک میں دو بڑے گھڈے پڑ گئے جس کی وجہ سے خادم اعلٰی پر4 تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج لاہور کا یہ حال نہ ہوتا کہ پانی میں ڈوب جاتا ۔انہوں نے کہا کہ پیرس میں بارش سے سڑکیں نہیں ڈوبتی اب شہباز شریف باہر نکلنے کے قابل نہیں کیونکہ عوام میں بڑا غصہ ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں