معروف سٹیج کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

معروف سٹیج کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور :پاکستانی سٹیج ڈراموں کی دنیا کے جانے مانے نام جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق

تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین جاوید کوڈو کے ساتھ حادثہ مسلم ٹاﺅن میں پیش آیا جس کے بعد ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی

مسلم ٹاﺅن کے نزدیک ٹریفک حادثے میں معروف کامیڈین جاوید کوڈ وبر ی طرح زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیا ، ڈاکٹر ز کے مطابق حادثے میں جاوید کوڈ و کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کو جوڑنے کے لئے ان کا آپریشن کیا جائے گا۔خیال رہے کہ جاوید کوڈو نے پاکستانی سٹیج ڈراموں میں لاتعداد کردار ادا کئے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں