سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے امیدوار کپتان کے ووٹ سے محروم

سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے امیدوار کپتان کے ووٹ سے محروم

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کے خواب سجانے والے عمران خان پھر جمہوری اقدار سے کوسوں دور ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے موقع پر بھی پارلیمنٹ جانے کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے۔

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عمران خان ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے۔ تحریک انصاف کے سینیٹ الیکشن لڑنے والے امیدوار اپنے چیئر مین کے ووٹ سے محرومی کی سزا بھگتیں گے۔

مزید پڑھیں: ایل ڈی اے میں احد چیمہ کے دور میں بھرتیاں، نیب نے تحقیقات شروع کر دیں

عمران خان اس سے پہلے وزیر اعظم کے چناؤ کے موقع پر بھی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ قومی اسمبلی میں ان کی ساڑھے چار سال میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

یاد رہے آج سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لئے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 4 بجے تک جاری رہے گا جبکہ ووٹنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق اراکین کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی ہو گی جب کہ بیلٹ پیپر اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس مرتبہ بھی سینیٹ کی آدھی یعنی 52 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب سے 12، 12 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جب کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11، 11 سیینیٹرز، فاٹا سے 4 اور اسلام آباد سے 2 ارکان ایوان بالا کا حصہ بنیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں