دبئی اٹلانٹس ہوٹل میں مفت قیام کرنے کا موقع حاصل کریں

دبئی اٹلانٹس ہوٹل میں مفت قیام کرنے کا موقع حاصل کریں

ابوظہبی : دبئی کے بلند وبالا ہوٹلوں میں شمار ہونے والے اٹلانٹس ہوٹل میں ٹھہرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ۔ کبھی سوچا تو ہوگا۔چلیں ہم بتاتے ہیں کہ  اگر آپ اس میں ٹھہرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے ،

تفصیلات کے مطابق دبئی سکائی لائن ہوٹل اٹلانٹس کی انتظامیہ نے "ملین لائیکس " انعامی سکیم شروع کی ہے ۔جس میں اٹلانٹس ہوٹل کے پیج کو فیس بک پر لائیک کریں اور اٹلانٹس ہوٹل میں مفت قیام کرنے کا انعام پائیں ۔اس مقصد کے لیے ہوٹل انتظامیہ نے ایک کمرہ مخصوص کر دیاہے جو کہ"فیس بک لائیک" کرنے والوں کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- دبئی کی ڈیوٹی فری شاپ سے خریدی گئی لاٹری نے پاکستانی کو لاکھوں ڈالر کا مالک بنا دیا

انتظامیہ کے مطابق جیتنے والا نئے تیار کردہ کمرے میں 18 مارچ سے لیکر 15 دسمبر تک روزانہ کی بنیادوں پر ٹھہر سکتاہے ۔ اس پیشکش کا فائد ہ اٹھانے کے لیے کیا کرنا ہو گا جانیے ،۔جو افراد یہ انعام جیتنا چاہتے ہوں وہ اٹلانٹس کی ویب سائٹ پر قیام کی تاریخ ڈالیں ،(atlantisfansuite.com)۔

یہ بھی پڑھیں :- دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں مختلف اشیا پر 80 فیصد رعائت 

۔ دیا گئے فارم کو پُر کریں ،جہاں تک ممکن ہو سکے ان سوالوں کے جواب بہتر سے بہترین دیں ،

۔ اس انعامی سکیم سے فائدہ اٹھا نے کے آپ کی عمر 18 سال سے زائد ہونی چاہیے ۔

۔فیس بک پر اٹلانٹس ہوٹل کا ایکٹو فین ہونا بھی ضروری ہے ۔