ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی منظوری

ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی منظوری
کیپشن: ملک نور اعوان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے عامرلیاقت کے خلاف کارروائی کے لیے رجوع کیا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز جاپان کے صدر کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کے خلاف بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھنے اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر رپورٹ درج کرنے اور کارروائی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ملک نور اعوان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے عامرلیاقت کے خلاف کارروائی کے لیے رجوع کیا تھا۔ درخواست کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھے۔ ان پر جھوٹے اور حقائق کے منافی من گھڑت الزامات عائد کیے۔

 

مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ نے خواتین کے متعلق اپنے بیان کے الفاظ واپس لے لیے

درخواست میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر اور ان خواتین کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کیا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عامر لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ملک نور اعوان نے درخواست کے ساتھ عامر لیاقت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس بھی منسلک کیے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں