'عدالت نے خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت عمل در آمد کرے'

'عدالت نے خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت عمل در آمد کرے'

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ عدالت نے اگر خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت عمل در آمد کرے۔

ایک انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت اور پولیس کا فرض ہے اس پر عمل کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں اور الیکشن وقت پر ہوں کیونکہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہے۔

مزید پڑھیں: قربانیوں کے باوجود پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے، ناصر جنجوعہ

میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر باجوہ ڈاکٹرائن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق کوئی پالیسی دستاویز جاری نہیں کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ طالبان پر ادارے کا کوئی اثر و رسوخ نہیں اور طالبان سے کوئی ایسا تعلق نہیں کہ ان کو جو کہیں وہ کر لیں جب کہ افغانستان میں امن کے لیے جتنا حصہ ڈال سکتے ہیں ڈال رہے ہیں۔ امن کیلئے اور کچھ بھی کرنا ہو تو تیار ہیں جبکہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلس سے آرمی چیف سے ملاقات میں بھی اس بارے میں بات ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں