ڈیم بنانا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے: بلاول بھٹو زرداری

 ڈیم بنانا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے: بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

نواب شاہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈیم بنانا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے، الیکشن کے وقت سب کو پانی یاد آرہا ہے۔

نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب  کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مخالفین کو آ ئینہ دکھا دیا ، کہتےہیں پانی کا مسئلہ ہمارے محدود وسائل میں فوری حل نہیں ہوسکتا،

انکا کہنا تھا جو لوگ جمہوریت نہیں چاہتے وہ متحد ہورہے ہیں، لیکن عوام کٹھ پتلی حکومت نہیں چاہتے، کوئی دھونس دھمکی اور دھاندلی سے الیکشن نہیں جیت سکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اصغر خان کیس: سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے  کو تبدیل نہ کرنے کا حکم دیدیا 
 
 چیئرمین پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو مشکل گھڑی میں صبر سے کام لینے کا مشورہ بھی دیا ، کہا اچھے برے حالات آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے پر اتفاق رائے قائم کیا جاسکتا ہے، جو ڈیم بنانا چاہتے تھے ان کی اپنی ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ڈیم نقصان پہنچائے گا اور دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگا دی
   

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کے وقت ڈیم بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، ڈیم بنانا عدالت کا نہیں حکومت کا کام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں