احتساب عدالت  ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپنا فیصلہ چند روز کیلئے موخر کر دے: نواز شریف

 احتساب عدالت  ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپنا فیصلہ چند روز کیلئے موخر کر دے: نواز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت  ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپنا فیصلہ چند روز کیلئے مؤخر کر دے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ روزمیری اہلیہ کاآپریشن ہواہے، اکیس دن سے میری اہلیہ وینٹی لیٹرپرہیں، کلثوم نواز نہیں جانتیں کہ میں اور مریم لندن میں ہیں، میری خواہش ہے اپنی اہلیہ کو ہوش میں دیکھ لوں، جب اہلیہ کی حالت بہتر ہوگی فوری پاکستان جاؤں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا

 انہوں نے مزید کہا کہ اپنےکیس کافیصلہ کمرہ عدالت میں سنناچاہتاہوں، کبھی بھی قانونی طریقہ کارسےانخراف نہیں کیا، ساری دنیا میرے خلاف کارروائیوں سے آگاہ ہے، میرے خلاف 2 ریفرنسز کی کارروائی جاری ہے، میں کوئی ڈکٹیٹر نہیں جو ڈر کر بھاگ جاؤں گا۔ عوام کا نمائندہ ہوں ،بزدلی کا مظاہرہ کرکے قوم کو مایوس نہیں کروں گا، عوام کےحقوق اور ووٹ کی عزت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں،  فیصلہ خلاف آیا تو بھی پاکستان واپس جاؤں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نےدیامیر بھاشا،مہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دیدیا
    

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یکطرفہ کارروائیوں کا سامنا کیا ہے، عوام کا راستہ روکنے والے عبرت کا نشان بنیں گے، 25 جولائی کو عوام کا فیصلہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔ انشا ءاللہ فتح عوام کا مقدر بنے گی، مشن کی تکمیل کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 نواز شریف نےکہا کہ  پاکستان میں بدترین حالات ہیں، ظلم اور زیادتی سے ڈرنے والا نہیں، مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے پوچھا  کیاپاکستان میں میڈیاآزادہے؟

  واضح رہے کہ احتساب عدالت نے  ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئےاعلان کیا تھا کہ فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائے گا۔ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ ہوا۔   ریفرنس کا ٹرائل دس ماہ میں مکمل ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں