خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں:  شہباز شریف

خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں:  شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ساہیوال: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،کوڑے کے ڈھیرے لگےہوئے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا برا حا ل ہے،  سندھ کے لوگوں نے کھل کربات کی کہ زرداری نے کچھ نہیں کیا۔زرداری صاحب کا نظریہ ہے مرسوں مرسوں کام نہ کرسکوں۔

 ساہیوال میں  ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں بھر پور عوامی خدمت کی ہے۔ ساہیوال والو آپ کی 10 سال تک خدمت کی، ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ کا منصوبہ لگایا،  آج کچھ مانگنے آیاہوں،ووٹ کی درخواست اقتدار کیلئے نہیں ہے۔  2013میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،  لوڈشیڈنگ کےخاتمےکاوعدہ پوراکرکےدکھایا، 2013 کے مقابلے میں آج برائے نام لوڈشیڈنگ رہ گئی ہے، 5سال کےدوران11ہزارمیگاواٹ بجلی کےمنصوبےلگائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احتساب عدالت  ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپنا فیصلہ چند روز کیلئے موخر کر دے: نواز شریف
  

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب  نے خود تسلیم کیا کہ 5 سال میں 72 میگاواٹ بجلی بنائی،  کے پی میں ڈینگی آتا ہے تو عمران خان آرام کرتے ہیں،لاہور میں زیادہ بارش ہوجاتی ہے تو وہ  باہر نکل آتے ہیں، خان صاحب آپ سیاست نہیں کرسکتے، بہتر ہے  کسی پیر کی مریدی کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نےدیامیر بھاشا،مہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دیدیا
 
  انہوں نے کہا کہ  پاکستان ایٹمی طاقت توہےلیکن کشکول ہاتھ میں ہے، آج بھارت اور بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں