ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی
کیپشن: فائل فوٹو

ہرارے :سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کے خلاف فتح کے باوجود پاکستان کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ہے اور آسٹریلیا سے ہار کی صورت میں پہلی پوزیشن سے ہاتھ بھی دھونا پڑ سکتا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم 129 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان اور زمبابوے کیخلاف سہ ملکی سیریز کھیلنے میں مصروف آسٹریلیا 126 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے 2 میچ کھیلے جانے ہیں اور اگر دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی تو پہلی پوزیشن بھی ہاتھ سے نکل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سہ فریقی سیریز : پاکستان  نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
  
 

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اس فہرست میں بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نوویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں