شہباز شریف آج صافی پانی کرپشن کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونگے

شہباز شریف آج صافی پانی کرپشن کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونگے
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صافی پانی کرپشن کیس میں آج نیب میں پیش ہو نگے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف ،سابق صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وحید گل بھی نیب میں پیش ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

نیب کی جانب سے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کے تمام افسران کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کا ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نیب لاہور صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں 4 اعلیٰ افسران ناصر قادر بھدل، ڈاکٹر ظہیر الدین، محمد سلیم اور محمد مسعود اختر کو گرفتار کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے

ناصر قادر بھدل صاف پانی کمپنی میں چیف پروکیورمنٹ آفیسر جبکہ ڈاکٹر ظہیر الدین چیف ٹیکنیکل آفیسر تھے۔ کنسلٹنٹ انجینئر محمد سلیم اختر صاف پانی کمپنی کے ساتھ بطور پروکیورمنٹ و کنٹریکٹ سپیشلسٹ اور محمد مسعود اختر مینجنگ ڈائریکٹر کے ایس بی پمپس بطور کنٹریکٹر منسلک رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان
نیب کے مطابق ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا اور ملزمان نے بہاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے تھے اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کا جوا ب مسترد کردیا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں