چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا: شہباز شریف

چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے، وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن نہیں بنایا جبکہ 2013 میں وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ لینے نہ آئے تو خود ان کے حوالے کرنے جائیں گے: ایاز صادق
  یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔ مجھے ان کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نثار کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی، شہباز شریف
 جس کے جواب میں سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ حیرت ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں۔ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے اور غیر سنجیدگی یہ کہ بطور پارٹی صدر وہ کچھ نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے کہا بہتر ہے کہ شہباز شریف اس وقت اپنی تمام تر توانائیاں موجودہ گھمبیر مسائل پر خرچ کریں، چوہدری نثار نے کہا میرا مشورہ ہے کہ 30سالہ پرانی باتیں نہ کھولیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں