نثار کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی، شہباز شریف

نثار کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی، شہباز شریف
کیپشن: چوہدری نثار علی خان نواز شریف کے دوست اور ان کے خلاف ہوتے تھے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راجن پور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔ مجھے ان کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نواز شریف کے دوست اور ان کے خلاف ہوتے تھے۔  شہباز شریف نے بتایا کہ چوہدری نثار نے 1988ء میں بھی نواز شریف سے انہیں جھاڑ پلوائی تھی ان کو بچوں کی طرح منانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: میڈیا جھوٹی خبر کی خود تردید شائع کرے، وزیراعظم

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار اب بھی مان جائیں گے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نےجواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا چودھری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن سب ٹھیک ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں