'توانائی کے متعدد منصوبے جلد مکمل کرنے سے لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی'

'توانائی کے متعدد منصوبے جلد مکمل کرنے سے لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی'
کیپشن: لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے جرمن وفد نے ملاقات کی۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے پی پی

لاہور: لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے جرمن وفد نے ملاقات کی۔ توانائی کے لیے تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ توانائی کے متعدد منصوبے تیزی سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے۔ ان اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو بری کر دیا گیا
 

اس موقع پر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں لگنے والے چار گیس پاور پلانٹ میں قوم کے 150ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔

جرمن وفد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے۔ توانائی کے شعبے میں پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں