پانچ سال کی سزا سنتے وقت سلمان خان کے کیا تاثرات تھے ؟ اندر کی خبر آگئی

پانچ سال کی سزا سنتے وقت سلمان خان کے کیا تاثرات تھے ؟ اندر کی خبر آگئی

راجستھان: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو عدالت کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے کالا ہرن شکار کرنے کے جرم میں  سزا سنائی گئی اس وقت وہ اپنی جگہ سے بالکل نہیں ہلے اور خاموشی سے فیصلہ سنتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہرن شکار کیس، سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا
  
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان اپنی بہن الویرا خان اور باڈی گارڈ شیرا کے ہمراہ جودھپور کی عدالت میں پیش ہوئے، ہائی پروفائل کیس کی بنا پر عدالت میں سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی اور سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سناتے وقت سب سے پہلے سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کوٹھاری کو کیس میں بری کیا گیا جس کے بعد سلمان خان کو مجرم قرار دیا گیا۔ سلمان خان اپنی بہن الویرا خان کے ساتھ عدالت میں ہی کھڑے تھے اور جس وقت عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تو انہوں نے کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا اور خاموشی کے ساتھ فیصلہ سنا۔دوسری جانب کیس میں بری ہوتے ہی دیگر چاروں اداکار فوری طور پر عدالت سے روانہ ہوگئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں