ملک بھر میں گرمی اور حبس بڑھنے سے بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا

ملک بھر میں گرمی اور حبس بڑھنے سے بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:ملک بھر میں گرمی اور حبس بڑھنے سے بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سسٹم 16 ہزار 500 میگا واٹ سے زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان

گزشتہ حکومتو ں نے بجلی کی ترسیل نظام کی بہتری پر کوئی کام نہیں کیا۔نیشنل ٹرانسمیشن کمپنی کی جانب سے سسٹم اپ گریڈ نہ ہونے سے بجلی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ یعنی بجلی کی پیداوار طلب سے زیادہ ہوبھی جائے تو لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 

ذرائع کے مطابق لیسکو کے زیر اہتمام علاقوں میں بجلی کی طلب 3500 میگا واٹ تک پہنچ چکی جبکہ سپلائی 2850 میگا واٹ ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سسٹم اپ گریڈ نہ ہونے سے بجلی کی ترسیل میں مشکلات ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری

ملک بھر میں این ٹی ڈی سی نے مختلف کیپسٹی میں ٹرانسمیشن لائن بچھا رکھی ہیں جبکہ سسٹم 16 ہزار 500 میگا واٹ سے زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتا،ملک بھر میں بجلی کی کلب طلب 21 ہزار 900 میگا واٹ ہے،ہائی لاسز فیڈر پر چھ سے آٹھ جبکہ لو لاسز فیڈر پر تین سے چھ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اورلیسکو کو 650 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں