'جس طرح ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنائے اسی طرح ڈیم بنائیں گے'

'جس طرح ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنائے اسی طرح ڈیم بنائیں گے'
کیپشن: نواز شریف کی شبانہ روز محنت اور جدوجہد کی بدولت پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم ہو چکے ہیں، شہباز شریف۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

ساہیوال: ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی شبانہ روز محنت اور جدوجہد کی بدولت پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم ہو چکے ہیں ہم نے اپنی پانچ سالہ مدت میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنائے۔

انہوں نے کہا ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اوفر ساہیوال کا کول پاور پلانٹ ہماری کارکردگی کا عملی ثبوت ہے لیکن نیب میں حاضریاں مسلم لیگ (ن) کی ہوتی ہیں اور آصف زرداری پاک صاف یہ کیسا انصاف ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جبکہ شفاف الیکشن کروانے ہیں تو سب کو برابر مواقع دینا ہونگے۔ کسی ایک جماعت کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی جانب سے فیصلہ موخرکرنے کی درخواست دائر
 

انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبے عوام کے سامنے ہیں اور خان صاحب کی بنائی ہوئی بجلی پتہ نہیں کہاں بیٹھی ہے؟۔ وہ الزام لگاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں لاتے۔ شہباز شریف نے کہا مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے میٹرو بس بنانے میں کرپشن ک، اس کے بعد سے میں عدالت میں ان کے پیچھے ہوں اور وہ میرے آگے بھاگ رہے ہیں جبکہ وہ تو کیا ان کے وکیل بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

شہباز شریف نے اعلان کیا جس طرح ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنائے اسی طرح ڈیم بنائیں گے۔ اگر اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کو ملائیشیا اور ترکی کے برابر لائیں گے جبکہ ساہیوال میں دانش سکول اور یونیورسٹی بھی بنائیں گے اس کے علاوہ ہر شہری کو صحت کارڈ بھی دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں