سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا

 سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ہرارے: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا،  فخرزمان نے شانداربیٹنگ کامظاہرہ کیا، جواب میںآسٹریلوی ٹیم 149 رنز بنائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20سیریز : پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 195رنز کا ہدف دیدیا
  

 تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو  195رنزکاہدف دیا تھا ، پہلی وکٹ جلد گرنےکےباوجود پاکستانی بیٹسمینوں نے شاندارپرفارمنس دکھائی، فخرزمان 73رنزبناکرٹاپ اسکورررہے،آصف علی نے 37رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ حسین طلعت نے 30،شعیب ملک نے 27رنزبنائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فخر زمان نے شیکھر دھون سے بڑا اعزاز چھین لیا
 
 آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی، سنچری سے پہلے اس کی پانچ وکٹیں گرچکی تھیں۔ میچ کے اختتام پر آسٹریلیا  کی ٹیم 149 رنز بنا سکی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں